ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار نے سیلفی لینے پر نوجوان کومارا تھپڑ ؛ وڈیو ہوا وائرل

وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار نے سیلفی لینے پر نوجوان کومارا تھپڑ ؛ وڈیو ہوا وائرل

Fri, 24 Nov 2017 21:23:56    S.O. News Service

بنگلورو ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کانگریس حکومت کے وزیر توانائی مسٹر ڈی کے شیو کمار  گذشتہ روز  ایک نئے تنازعہ میں گھر گئے ، جب ایک مقامی پروگرام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیو کمار نے اپنے پیچھے کھڑے ایک نوجوان کو سیلفی لینے کے دوران تھپڑ رسید کردیا۔اس واقع کے بعد شیو کمار کا تھپڑ مارنے والا یہ ویڈیو سو شیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق شیو کمار کرناٹک کے بیلگاوی کے ایک مقامی کالج میں حقوقِ اطفال کے عنوان پرمنعقد ایک پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے اسی دوران شیو کمار جب وہاں موجود صحافیوں سے بات کررہے تھے تو ان کے پیچھے کھڑا ایک نوجوان سیلفی لینے لگا ۔‘جس سے ناراض ہوکر ڈی کے شیو کمار نے اُسی وقت نوجوان کو تھپڑ رسید کردیا جس کے بعد یہ پورا واقعہ وہاں موجود صحافیوں کے کیمرے میں قید ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگوں نے شیو کمار پر تنقید شروع کردی۔


Share: